بورے والا؛ پھپھوندی اور فنگس زدہ مضر صحت پنیر تیار کرنے والے دو مختلف یونٹس سیل

42

بورے والا، 29 دسمبر (اے پی پی ): پنجاب فوڈ اتھارٹی کی ٹیم نے بورے والا 505 روڈ اور لڈن روڈ پر واقع پنیر تیار کرنے والے دو مختلف یونٹس پر چھاپہ مار کر وہاں سے پھپھوندی اور فنگس زدہ مضر صحت 1200 کلو پنیر برآمد کرکے یونٹس کو سیل کر دیا  جبکہ آمد کیا گیا پنیر تلف کردیا ۔ دونوں یونٹس کو 50،50 ہزار روپے جرمانہ بھی عائد کیا پنجاب فوڈ اتھارٹی کے مطابق ان یونٹس پر مضر صحت پنیر بنا کر مختلف شہروں کو سپلائی کیا جاتا تھا جو انسانی صحت کے لئے انتہائی مضر تھا۔