کراچی،23دسمبر (اے پی پی):تحریک پاکستان کے رہنماؤں کی تصویری نمائش، سیمینار اور محفلِ مشاعرہ کا انعقاد جمعرات کو شہید بے نظیر بھٹو دیوان یونیورسٹی (ایس بی بی ڈی یو) میں کیا گیا۔ پروگرام بانی پاکستان قائداعظم محمد علی جناح ؒکے 145 ویں یوم پیدائش اور ملک کی 75 ویں یوم آزادی کے سلسلے میں منعقد کیا گیا۔
ڈائریکٹوریٹ آف الیکٹرانک میڈیا اینڈ پبلیکیشنز، قائداعظم اکیڈمی اور ایس بی بی ڈی یو کے زیراہتمام پروگرام میں لیفٹیننٹ جنرل (ر) ایس پی سید پرویز شاہد نے مہمان خصوصی کی حیثیت سے شرکت کی۔پروگرام میں شہید بے نظیر بھٹو دیوان یونیورسٹی کے طلبا نے بڑی تعداد میں شرکت کی اور تحریک پاکستان کے قائدین کی تصویری نمائش میں گہری دلچسپی لی۔











