ضلعی انتظامیہ کرسمس کے موقع پر مسیحی برادری کی خوشیوں میں شریک

43

ملتان،23دسمبر (اے پی پی):ضلعی انتظامیہ کرسمس کے موقع پر مسیحی برادری کی خوشیوں میں شریک، ڈپٹی کمشنر عامر کریم خاں نے مسیحی برادری کے ہمراہ کیک کاٹا  اور  یو جی ایچ چرچ میں مسیحی برادری میں تحائف بھی تقسیم کئے ۔ اس موقع پر ڈپٹی کمشنر عامر کریم خاں نے کہا مسیحی برادری کو ریلیف دینے کیلئے کرسمس بازار  قائم کردیئے گئے ہیں اور گرجا گھروں اور کرسچن کالونیوں میں صفائی اور سجاوٹ کے مثالی انتظامات کئے گئے ہیں اور کہا کہ حکومت پنجاب کرسمس کی خوشیوں میں برابر کی شریک ہے۔

 پاسٹر یوسف رضا نے آخر میں دعا بھی کرائی۔