وزیر اعظم عمران خان سے وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوامحمود خان کی ملاقات

20

اسلام آباد، 29 دسمبر (اے پی پی ): وزیر اعظم عمران خان سے وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوامحمود خان  نے بدھ کو  یہاںملاقات کی ہے ۔ ملاقات میں خیبرپختونخوا میں بلدیاتی انتخابات کے فیز II اور پارٹی تنظیم سازی سے متعلق امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔وزیر اعظم کو صوبے میں جاری مختلف ترقیاتی منصوبوں کی پیشرفت پر بھی بریفنگ دی گئی۔

وزیراعظم نے خیبرپختونخوا میں بلدیاتی انتخابات کے آئندہ مرحلے میں کامیابی کے لیے پارٹی صفوں میں اتحاد اور نظم و ضبط کو یقینی بنانے کے لیے تمام ممکنہ اقدامات کرنے کی ہدایت کی۔انہوں نے صوبے میں تمام جاری ترقیاتی منصوبوں کو بروقت مکمل کرنے کی بھی ہدایت کی تاکہ صوبے میں رہنے والے لوگوں کوجلداز جلدریلیف اور سہولت فراہم کی جا سکے۔