اسلام آباد،29دسمبر (اے پی پی):وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی نے بدھ کو فارن سروس اکیڈمی میں منعقدہ پروبیشنرز کی پاسنگ آئوٹ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ ہمیں پاکستان کی خارجہ پالیسی کو تیزی سے بدلتے ہوئے رجحانات کے مطابق مرتب کرنا ہو گا،اقتصادی سفارت کاری صرف ایک لفظ نہیں بلکہ ہمارے ترقیاتی ایجنڈے اور ہمارے سفارتی اثاثوں سے فائدہ اٹھانے کا ایک جامع خاکہ ہے، بیانیے کی جنگ میں پاکستان کی خارجہ پالیسی کو مؤثر کردار ادا کرنا ہوگا۔
وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی نے کہا کہ ڈیجیٹل دور میں سوشل میڈیا کا استعمال سفارتی سطح پر اہم ہے۔انہوں نے کہا کہ سمندرپار پاکستانی ہمارا اثاثہ ہیں، سفارتکار ان کا خاص خیال رکھیں ۔











