پاراچنار؛ آٹھ ہزار کسانوں میں کھاد  تقسیم کا سلسلہ جاری

45

 پاراچنار، 08 دسمبر(اے پی پی):ڈسٹرکٹ کرم کے صدر مقام پاراچنار میں زرعی فارم میں  کرم کے آٹھ ہزار کسانوں میں کھاد  تقسیم کا سلسلہ جاری ہے۔

زرعی فارم آفیسر فیاض حسین نے کہا کہ حکومت کے طرف سے دو بوری مفت ڈی آئی پی اور پوٹاشیئم تقسیم کا سلسلہ جاری ہے۔دس ہزار زمینداروں پر یہ کھاد کے بوریاں تقسیم کی جائیں گی اور 22سو کسانوں کو کسان کارڈ کا اجراء ہوچکاہے۔ دوسری طرف کسانوں نے شکوہ کیا کہ گندم کے کاشت کا وقت گزر چکا ہے اور رش کی وجہ سے کاشت کاروں کو شدید مشکلات درپیش ہوتی ہیں تقسیم کا طریقہ کار گاؤں کی سطح پر کیا جائے۔

سورس: وی این ایس، پاراچنار