پاکستان میری ٹائم سیکیورٹی ایجنسی نے سمندر میں پھنسے 19 ماہی گیروں کو بچا لیا

21

کراچی،29دسمبر  (اے پی پی):پاکستان میری ٹائم سیکیورٹی ایجنسی (پی ایم ایس اے) کا سرچ اینڈ ریسکیو آپریشن،  پی ایم ایس اے نے سمندر میں پھنسے 19 ماہی گیروں کی جانیں اور ان کی کشتی کو بچا لیا۔

   جاری کردہ اعلا میہ کے مطابق بدھ کو میری ٹائم ریسکیو کوآرڈینیشن سینٹر (ایم آر سی سی)پاکستان کو ایک ماہی گیری کشتی”السیف”رجسٹریشن نمبر 21519-B کی طرف سے ہنگامی کال موصول ہوئی جو کہ مشینری خراب ہونے کی وجہ سے سمندر میں پھنسی ہوئی تھی جس پر متاثرہ کشتی کو پی ایم ایس اے کی فاسٹ رسپانس بوٹ (ایف آر بی)کے ذریعے بحفاظت کراچی پہنچا دیا گیا۔