کورونا ویکسینیشن کی آگاہی بارے واک وسیمینار کا اہتمام

99

بہاولنگر ۔13دسمبر  (اے پی پی):بہاولنگر میں کرونا ویکسینیشن مہم کے سلسلے میں آئی آر ایم این سی ایچ اینڈ نیوٹریشن پروگرام پنجاب کے تحت کورونا ویکسینیشن  کی  آگاہی کے لئے واک اور سیمینار کا اہتمام کیا گیاجس میں کورونا  سے بچاو کی احتیاطی تدا بیر اور کرونا ویکسین کی افادیت کے حوالے سے شرکاء کو اگا ہی دی گئی  ۔  اس موقع پر سی ای او ہیلتھ ڈاکٹر محمد ےا سین ،  ڈاکٹر خالد حسین ڈسٹرکٹ کوآرڈینئیٹر آئی آر ایم این سی ایچ اینڈ نیوٹریشن پروگرام بہاولنگر، چائلڈ سپیشلسٹ ڈاکٹر محمد اقبال  ڈی ایچ کیو ہسپتال ڈاکٹر شوکت علی وٹو  ، DSC   لیڈی ہیلتھ سپروائیزرز ، لیڈی ہیلتھ ورکرز اور عوام النا س نے شرکت کی ۔  اس موقع  پر سی ای او ہیلتھ ڈاکٹر محمد یاسین  ،  ڈاکٹر خالد حسین ڈسٹرکٹ کوآرڈینئیٹر آئی آر ایم این سی ایچ اینڈ نیوٹریشن پروگرام بہاولنگر، چائلڈ سپیشلسٹ ڈاکٹر محمد اقبال نے خصوصی خطاب کیا  اور کہا کہ کرو نا جیسی مہلک وبا کا واحد حل صرف کرانا ویکسینیشن ہے ۔  اس سلسلہ میں   کرونا ویکسینیشن مہم RED-llکے تحت 12سال سے زائد افراد کو   گھر گھر جا کر کرانا ویکسینیشن کی جائے گی ۔