پی ٹی آئی عملی طور پر عوام کوبنیادی ضروریات  کی فراہمی  کیلئے اقدامات کر رہی ہے ؛ ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان

71

 سیالکوٹ،11دسمبر  (اے پی پی):سابق وفاقی وزیر ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے کہا ہے کہ پاکستان تحریک انصاف کی حکومت عملی طور پر عام عوام کوبنیادی ضروریات زندگی کی فراہمی عمل میں لانے کے لیے اقدامات کر رہی ہے۔

ان خیالات کا  اظہار  انہوں  کوبے چک میں کروڑوں روپے کی لاگت سے جدید ترین تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال کا سنگ بنیاد رکھنے  کی تقریب سے خطاب میں کیا۔ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے  کہا کہ  عوام کا معیارزندگی بہتر بنانے کے لئے ان کی دہلیز پر ان کا حق رکھنے کے لیے میں دن رات کام کر رہی ہوں اور کوبے چک تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال کے قیام سے لاکھوں لوگوں کو بہتر طبی سہولیات کی فراہمی ایک صدقہ جاریہ ہے ۔20کنال سے زائد کے رقبضہ پر محیط تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال کوبے چک سینکڑوں مریضوں کے لیے جدید اور بہتر علاج گاہ ثابت ہو گا ۔ اس سے آنے والی نسلوں کو بھی فائدہ ملے گا اور ان کی محرومیوں کے ابلتے ہوئے زخموں پریہ مرہم بھی ہو گا ۔ انہوں نے مزید کہا کہ وہ اس ہسپتال کو بہت جلد فعال کرنے کے لیے کوششیں کر رہی ہیں ۔

عوام نے ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان کو اس عظیم منصوبہ کے آغاز پر انہیں خراج تحسین پیش کیا ہے ۔