وہاڑی، 13 دسمبر ( اےپی پی): ایڈوائزر وفاقی محتسب جاوید محمود بھٹی نےڈی سی آفس وہاڑی کادورہ کیا اور سائلین کے مسائل سن کر احکامات صادر کئے۔ایڈوائزر وفاقی محتسب جاوید محمود بھٹی نے کہا کہ حکومت کے ویژن کے مطابق عوام کو انکی دہلیز پر انصاف فراہم کیا جارہا ہے آج 16 کے قریب سائلین پیش ہوئے جس میں سب سے زیادہ شکایات واپڈا کے خلاف تھیں کیونکہ واپڈا کے کنزیومر زیادہ ہیں اس وجہ سے زیادہ مسائل بھی اسی محکمے سے ہوتے ہیں جبکہ سوئی گیس،نادرا اور یگر وفاقی محکموں کے افسران کو طلب کیا گیا تھا تاکہ عوام کے مسائل کو کم سے کم کیا جاسکے۔











