خواتین کے حقوق کا تحفظ اولین ذمہ داری، ہم اسلامی ریاست کے قیام کی طرف بڑھ رہے ہیں؛ ملیکہ بخاری

31

اسلام آباد، 27 جنوری (اے  پی پی): پارلیمانی سیکرٹری  برائےوزارت  قانون و انصاف ملیکہ بخاری نے کہا ہے کہ  خواتین کے حقوق کا تحفظ اولین ذمہ داری ہے ، ہم اسلامی ریاست کے قیام کی طرف بڑھ رہے ہیں۔

ان خیالات کا  اظہار  انہوں نے  جمعرات کو یہاں فوجداری قانون اور نظام انصاف میں اصلاحات کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔پارلیمانی سیکرٹری  برائےوزارت  قانون و انصاف ملیکہ بخاری نے  کہا  کہ ہم اسلامی فلاحی ریاست کے قیام کی طرف بڑھ رہے ہیں۔  قانون کی بالا دستی  کے عمل کو آگے بڑھایا ہے۔ انہوں نے کہا کہ خواتین کی خودمختاری ہماری اولین ترجیح ہے۔ انصاف کے التوا سے مظلوم کے حقوق متاثر ہوتے ہیں۔ بچیوں  اور خواتین کا تحفظ حکومت کی ذمہ داری ہے۔ کئی دہائیوں سے طاقتور قانون پر ہاوی رہا ہے ۔