اسلام آباد، 27 جنوری(اے پی پی): وزیر اعظم عمران خان نے جمعرات کو یہاں فوجداری قانون اور نظامِ انصاف میں اصلاحات کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ طاقتور کو قانون کا تابع بنانا جہاد ہے، انصاف کے نظام میں اصلاحات کا مقصد عام آدمی کو انصاف فراہم کرنا اور طاقتور کو قانون کے تابع لانا ہے، فوجداری نظام اصلاحات قانون کی حکمرانی کی طرف ایک بڑا قدم ہے،حکومت نے اپنا کام کردیا ہے اب عدلیہ اور وکلاء فوجداری قوانین اور نظام انصاف میں اصلاحات پر عملدرآمد کرائیں











