شوکت خانم ہسپتال ہر سال 10 ارب روپے غریب مریضوں پر خرچ کرتا ہے؛ وزیرِ اعظم عمران خان

34

اسلام آباد، 26 جنوری (اے پی پی ): وزیرِ اعظم عمران خان نے بدھ کو یہاں نیا پاکستان قومی صحت کارڈ اجراء کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا  ہے کہ شوکت خانم ہسپتال ہر سال 10 ارب روپے غریب مریضوں پر خرچ کرتا ہے۔انہوں نے کہا کہ علاج کی سہولت صرف اشرافیہ تک رہ گئی تھی،ہم نے 10 لاکھ تک کے مُفت علاج کی سہولت دیدی ہے۔

وزیر اعظم نے کہا کہ پاکستان کا صحت کارڈ نظام برطانوی صحت نظام سے بھی آگے نکل گیا ہے۔انہوں نے کہا کہ عثمان بزدار کیخلاف مہم چلائی گئی، مگر سروے آیا تو بزدار کی کارگردگی سب سے بہتر نکلی ہے۔