وہاڑی،26 جنوری(اے پی پی ): ڈی ایچ کیو وہاڑی میں مستحق افراد کے لئے فری آئی کیمپ کا انعقاد کر دیا گیا جس کا افتتاح آسٹریلین نژاد پاکستانی محمد طیب بھٹی نے اپنے والد محمد عارف بھٹی کی روایات کو برقرار رکھتے ہوئے کیا۔
افتتاح کے موقع پر طیب بھٹی کا کہنا تھا کہ انہوں نے اپنے مرحوم والدِ گرامی محمد عارف بھٹی کی روایات کو برقرار رکھتے ہوئے اس کار خیر کا انعقاد کیا ہے تاکہ والد محترم کو اس صدقہ جاریہ کا ثواب پہنچے۔
آئی سرجن غلام حسین آصف کا کہنا تھا کہ ڈی ایچ کیو میں مرحوم محمد عارف بھٹی صاحب فری آئی کیمپ کا انعقاد کیا کرتے تھے جبکہ اب ان کے بیٹے صدقہِ جاریہ کے لئے فری آئی کیمپ کا انعقاد کررہے ہیں جس میں مریضوں کے لئے فری چیک اپ لینز اور ادویات دستیاب ہونگی۔
اس موقع پر صدر پریس کلب مختار احمد بھٹی،معروف سماجی شخصیت ارشد بھٹی اور دیگر افراد موجود تھے۔











