پاکستانی تاریخ میں پہلی بار قانون کی حکمرانی کی کوشش کی گئی، فروغ نسیم اور ٹیم کو خصوصی خراجِ تحسین، عمران خان

22

 

اسلام آباد، 27 جنوری(اے پی پی): وزیر اعظم عمران خان نے جمعرات کو یہاں  فوجداری قانون اور نظامِ انصاف میں اصلاحات کی افتتاحی تقریب  سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پاکستانی تاریخ میں پہلی بار قانون کی حکمرانی کی کوشش کی گئی، ضابطہ دیوانی میں پہلے ہم یہ کام کر چکے ہیں اور انصاف کے نظام میں اصلاحات کا مقصد عام آدمی کو انصاف فراہم کرنا اور طاقتور کو قانون کے تابع لانا ہے۔

وزیراعظم نے فوجداری قوانین اور نظام انصاف میں اصلاحات متعارف کرانے پر وفاقی وزیر قانون فروغ نسیم اوران کی ٹیم کو  خراج تحسین پیش کیا۔