گورنرپنجاب چوہدری محمد سرور کا دورہ وہاڑی ،ایم این اے طاہراقبال چوہدری کی والدہ کی وفات پراظہارتعزیت کی

50

وہاڑی، 25 جنوری  (اے پی پی ): گورنرپنجاب چوہدری محمد  سرور  نے وہاڑی  کا  دورہ کیا  اورایم این اے طاہراقبال چوہدری کی والدہ کی  وفات پراظہارتعزیت کی۔

اس موقع پرمیڈیاسے گفتگوکرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ حکومت مضبوط پوزیشن میں ہے اوراپوزیشن سمیت کسی سے کوئی خطرہ نہیں ہے ۔ انہوں نے کہا کہ وزیراعظم کے مشیرشہزاداکبرکے استعفی کی وجوہات کے بارے میں   میڈیاکوزیادہ علم ہے۔ ان کاکہناتھاکہ صدارتی نظام کے حوالہ سے محض افواہیں اورقیاس ارائیاں ہیں کیونکہ صدارتی نظام کیلئے پارلیمنٹ میں قانون سازی کی ضرورت ہے جس کیلئے دوتہائی اکثریت کی ضرورت ہے، یہ قیاس ارائیاں جلددم توڑجائینگی ان کایہ بھی کہناتھاکہ چیئرمین نیب کی تقرری مشاورت سے ہوگی۔ ان کامزیدکہناتھاکہ اس وقت ملک میں کھادکامصنوعی بحران ہے حکومت کوچاہئے کہ کھادکے بحران پرقابوپائے دنیابھرمیں کھادمہنگی ہے لیکن پاکستان میں بہت سستی ہے مہنگائی صرف پاکستان میں نہیں بلکہ دنیابھرمیں مہنگائی ہے جس کے اثرات پاکستان میں بھی ہیں پاکستان میں مشکل حالات سے گذررہاہے لیکن یہ وقت جلدختم ہونے والاہے۔

 گورنرپنجاب چوہدری محمد  سرور  نے کہاکہ پاکستان زرعی ملک ہے اورکاٹن کی فصل پاکستان کی معیشت میں بہتری لاسکتی ہے اس لئے کاٹن کی فصل کوبہترکرنے کیلئے اقدامات کررہے ہیں کسان اورکاشتکاروں کے ساتھ رابطہ میں رہتاہوں بجلی کے بلوں میں ٹیکسزپروفاقی حکومت سے بات کرونگامیں پہلے ہی وفاق میں کسانوں کی نمائندگی کررہاہوں اورکسانوں کے مسائل حل کرانے کی کوشش کرونگا،