اسلامی ممالک میں بھی مغربی ممالک کی طرز پر طلباء کے تبادلے ہونے چاہیے : ترک وزیر مذہبی امور پروفیسر ڈاکٹر علی ایرباش

35

لاہور، 19 فروری ( اے پی پی ): ترک وزیر مذہبی امور ڈاکٹر علی ایرباش نے کہا ہے کہ اسلامی ممالک میں بھی مغربی ممالک کی طرز پر طلباء کے تبادلے ہونے چاہیے ، اسلامو فوبیا کی اصطلاح غلط ہے، قرآن کی تعلیمات بغیر کسی تفرقہ بازی کے اگلی نسلوں تک پہنچانا ہمارا فرض ہے۔یہودی، ہندو، بدھ ازم کے لوگ دہشت گردی کرتے ہیں مگر ان کے ساتھ لفظ فوبیا استعمال نہیں کیا جاتا  اسی طرح اسلام کے ساتھ بھی یہ لفظ استعمال نہیں کیا جانا چاہیے ۔

 ان خیالات کا اظہار انہوں نے منہاج یونیورسٹی میں منعقدہ سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔انہوں نے کہا کہ ہماری تہذیب دوستی ،محبت کی تہذیب ہے اس تہذیب اور قرآن کی تعلیمات بغیر کسی تفرقہ بازی کے اگلی نسلوں تک پہنچانا  ہمارا فرض ہے ۔انہوں نے کہا کہ اسلام فوبیا کی اصطلاح غلط ہے، اسلام میں کچھ لوگ  غلط کر رہے جس کی وجہ سے اسلام فوبیا کی باتیں سامنے آتے ہیں۔

ترک وزیر مذہبی امور ڈاکٹر علی ایرباش نے کہا کہ  اسلام ہمیشہ امن ،محبت اور اخوت کا درس دیتا ہے ۔انہوں نے کہا کہ دہشت گردی کی بنیاد پر مذہب کو نہیں جوڑنا چاہیے اگر ایسے ہی جوڑا جائے تو ہم  سب سے پہلے یہودیوں کو نام دیا جا سکتا ہے  جس کو یہودی فوبیا رکھا جا سکتا ہے ایسے ہی ہندوستان کے ظلم پر ہم ہندو فوبیا کہہ سکتے ہیں اور میانمار میں  بدھ ازم والے مسلمانوں کے خلاف ظلم کرتے ہیں ان کو بھی بدھ فوبیا کہا جا سکتا ہے ہم کسی بھی مذہب کو دہشت گردی کے ساتھ نہیں جوڑتے  اس لیے کسی کو حق نہیں کہ وہ اسلام ہو دہشت گردی کے ساتھ جوڑیں ۔

سورس:وی این ایس، لاہور