امریکیوں نےافغانستان کی تاریخ کا مطالعہ نہیں کیا، اسامہ بن لادن کے بعد امریکہ کا مشن ختم ہونا چاہیئے تھا؛وزیراعظم عمران خان

37

اسلام آباد، 10 فروری(اے پی پی): وزیراعظم عمران خان نے چینی یونیوسی کی ایڈوائرری کمیٹی کو انٹرویو کرتے  ہوئے  کہا ہے کہ

امریکیوں نےافغانستان کی تاریخ کا مطالعہ نہیں کیا، اسامہ بن لادن کے بعد امریکہ کا مشن ختم ہونا چاہیئے تھا۔انہوں نے کہا کہ  امریکہ طالبان حکومت اور 4 کروڑ افغانوں میں تفریق نہیں کر پا رہا ہے۔

وزیراعظم نے کہا کہ سیاست میں آنے کا فیصلہ ملک کو کرپٹ سیاستدانوں سے نجات دلانے کیلئے کیا ہے۔انہوں نے کہا کہ  معیشت مضبوط کرنے کیلئے سی پیک اور گوادر کو بہترین ذریعہ سمجھتے ہیں۔

وزیراعظم نے کہا کہ مسٸلہ کشمیر بھارت کے ساتھ علاقائی تنازعہ ہے جس سے پاکستان چین دونوں متاثر ہو رہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ امریکہ وچین  تعلقات کو  سرد جنگ کی شکل اختیار نہیں کرنی چاہیے۔