امن عامہ برقرار رکھنا حکومت کی اولین ذمہ داری ہے ؛وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار

55

لاہور، 26فروری(اے پی پی): وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے کہا ہے کہ امن عامہ برقرار رکھنا حکومت کی اولین ذمہ داری ہے، عوام کے جان و مال کے تحفظ سے بڑھ کر کوئی ترجیح نہیں۔

ان خیالات  کا  اظہار انہوں نے  وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید احمد کے ہمراہ    اعلیٰ سطحی اجلاس کی صدارت کرتے  ہوئے کیا۔اجلاس   میں عوام کے جان ومال کے تحفظ کیلئے کیے جانیوالے اقدامات اورامن وامان کی صورتحال کاتفصیلی جائزہ لیا گیا اور  امن عامہ کی فضا برقرار رکھنے کیلئے پنجاب اور وفاق کے درمیان مربوط کوآرڈینیشن پر اتفاق بھی کیا گیا۔

وزیراعلیٰ عثمان بزدار نے عوام کے جان ومال کے تحفظ کیلئے ہرممکن اقدام اٹھانے کی ہدایت بھی دی۔انہوں نے کہا کہ شہریوں کے جان و مال کے تحفظ کے لئے پہلے بھی ضروری اقدامات کئے اور آئندہ بھی کریں گے،عوام کے جان ومال کے تحفظ کو یقینی بنایا جائے گا۔انہوں نے کہا کہ قانون کی عملداری کو ہر قیمت پر یقینی بنایا جائے گا۔

وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید نے کہا کہ امن و امان کی صورتحال کے حوالے سے پنجاب حکومت کو وزارت داخلہ سپورٹ کرے گی۔

ترجمان پنجاب حکومت حسان خاور،وفاقی سیکرٹری داخلہ،چیف سیکرٹری پنجاب،انسپکٹرجنرل پولیس پنجاب،ایڈیشنل چیف سیکرٹری داخلہ اورمتعلقہ حکام نے اجلاس میں شرکت کی۔

سورس:وی این ایس، لاہور