اگر نمبر گیم پوری ہے تو اپوزیشن کس کا انتظار کر رہی ہے؟ چھانگا مانگا کی سیاست کرنیوالے ہارس ٹریڈنگ کی کوشش میں ہیں؛ وفاقی وزیر تعلیم شفقت محمود

35

لاہور ،26 فروری  (اے پی پی): وفاقی وزیر تعلیم شفقت محمود نے کہا ہے کہ اگر نمبر گیم پوری ہے تو اپوزیشن کس کا انتظار کر رہی ہے؟ چھانگا مانگا کی سیاست کرنیوالے ہارس ٹریڈنگ کی کوشش میں ہیں، اتحادی اس لیے ہمارے ساتھ ہیں کہ ان کا نظریہ ہم سے ملتا ہے۔

ہفتہ  کو  یہاں  پریس کانفرنس کرتے  ہوئے  وفاقی وزیر تعلیم شفقت محمود نے   کہا  کہ عوام کو اپوزیشن کی حقیقت کا علم ہے، عوام پی ٹی آئی کے ساتھ کھڑے ہیں۔انہوں نے کہا کہ   اپوزیشن جماعتیں بتائیں انہوں نے 30 سال باریاں لیں، عوام کیلئے کیا کیا؟ موجودہ دورحکومت میں کامیاب خارجہ پالیسی سب کے سامنے ہے، اس وقت ہمارے سب ممالک سے تعلقات ہیں۔

وفاقی وزیر تعلیم نے کہا ہے کہ عوام چوروں اور ڈاکوؤں کو ووٹ نہیں دیں گے، کاروبار کرنے والا شخص کیا معاشی پالیسی بنائے گا، قوم پر رحم کریں اور اسے آگے بڑھنے دیں۔انہوں نے کہا کہ اتحادی جماعتیں ہمارے ساتھ نظریاتی ہم آہنگی کی وجہ سے ہیں، سیاسی جماعتوں کے دروازے کھلے ہوتے ہیں، کوئی ملنا چاہتا ہے تو اسے منع نہیں کیا جاتا۔

شفقت محمود نے کہا کہ ہمیں کوئی مسئلہ نہیں، اتحاد مضبوط ہے، اپوزیشن تین سال سے حکومت گرانے کی کوششیں کر رہی ہے۔ اپوزیشن جو باتیں کررہی ہے یہ ہوائی باتیں ہیں اور ان کے نعرے کھوکھلے ہیں۔

سورس:وی این ایس، لاہور