اوکاڑہ؛ووکیشنل ٹریننگ انسٹی ٹیوٹ  میں سالانہ سپورٹس گالا کا انعقاد

80

اوکاڑہ،19فروری(اے پی پی ): ووکیشنل ٹریننگ  انسٹیٹیوٹ  اوکاڑہ میں سا لانہ اسپورٹس گالا کا اہتمام کیا گیا جس میں طلباء کے لئے فٹ بال کرکٹ بیڈمنٹن اور رسہ کشی کے مقابلہ جات کروائے گئے جبکہ طالبات کے درمیان بھی مختلف میچز کروائے گئے۔

 اس موقع پر پرنسپل وکیشنل ٹریننگ انسٹیٹیوٹ اوکاڑہ لیاقت شہزاد خان نے بتایا کہ چیئرمین پنجاب ووکیشنل ٹریننگ کورس میجر ریٹائرڈ شاہ نواز بدر کی زیرسرپرستی ادارہ نہ صرف بچوں کو فراہمی ہنر اور روزگار کے لیے کوشاں ہے اور بلکہ ان کی جسمانی تربیت کو بھی مد نظر رکھتے ہوئے  مختلف اسپورٹس پروگرام کروائے جاتے۔ انہوں نے کہا کہ اب تک 15 ہزار سے زائد طلبا و طالبات اس ادارہ سے فیض یاب ہو کر زندگی کے مختلف شعبہ جات میں نمایاں خدمات سرانجام دے رہے ہیں اور انہی کی ہدایت پر یہ سپورٹس گالہ منعقد کیا گیا۔

سورس:وی این ایس، اوکاڑہ