معاون خصوصی عثمان ڈار کاڈی پی او اور ڈپٹی کمشنر  کے ہمراہ مین بازارسیالکوٹ  کا دورہ ،خصوصی انسدادِ بھکاری سکواڈ کا افتتاح کیا

40

سیالکوٹ،19فروری  (اے پی پی):وزیراعظم معاون خصوصی برائے  امور نوجوانان عثمان ڈار  نے ڈی پی او سیالکوٹ محمد حسن اقبال   اور ڈپٹی کمشنر سیالکوٹ عمران قریشی کے ہمراہ مین بازار کا دورہ  کیا  اور انجمن تاجراں کے عہدیداروں سے ملاقات اور خصوصی انسدادِ بھکاری سکواڈ کا افتتاح کیا۔

معاون خصوصی وزیراعظم وزیر  عثمان ڈار ،ڈی پی او سیالکوٹ محمد حسن اقبال نے  اور ڈپٹی کمشنر سیالکوٹ عمران قریشی کے ہمراہ اندرون شہر بازاروں کا دورہ کیا اندرون شہر بازاروں اور رش والی جگہوں پر شاپنگ کے لیے آئی خواتین کے ساتھ چوری، نوسربازی و پرس چھینے جانے کے واقعات کی روک تھام کے لیے لیڈی پولیس آفسران پر مشتمل خصوصی سکواڈ کا افتتاح کیا ۔ایک سب انسپکٹر اور 10 لیڈی کانسٹیبلان پر مشتمل اسکواڈ تحصیل بازار، بڈھی بازار، بانو بازار و خواتین کی زیادہ آمدورفت والے دیگر بازاروں میں پیدل گشت کریں گی،  بھکاریوں کے روپ میں پھرتی ہوئی جرائم پیشہ خواتین کے خلاف کارروائی کریں گی اور بازاروں میں شاپنگ کے لیے آنے والی خواتین کے تحفط کو یقینی بنائیں گی۔

اس موقع پر ڈی پی او سیالکوٹ محمد حسن اقبال کا کہنا تھاکہ خواتین ملکی آبادی کا پچاس فیصد سے بھی زائد ہیں خواتین میں عدم تحفظ کے احساس کو ختم کئے بغیر ملکی ترقی ناممکن ہے  بازاروں میں لیڈی پولیس آفسران کو تعینات کرنے کا مقصد جرائم کی روک تھام  کے ساتھ ساتھ خواتین میں احساس تحفط اور خود اعتمادی پیدا  کرنا ہے تاکہ وہ معاشرے کی ترقی میں بطور متحرک اور فعال رکن اپنا کردار ادا کر سکیں۔

بعد ازاں معاون خصوصی وزیراعظم عثمان ڈارنے ڈی پی او حسن اقبال، ڈپٹی کمشنر عمران قریشی اور انجمن تاجراں نمائندگان کے ہمراہ مختلف بازاروں کا دورہ کیا  اورتاجروں و خریداروں سے ان کے مسائل دریافت کیے۔

سورس:وی این ایس، سیالکوٹ