اٹک؛پولیس کا منشیات فروشوں کیخلاف کریک ڈاؤن،تین افراد گرفتار، گیارہ کلو سے زائد چرس برآمد

45

اٹک،26فروری (اے پی پی): پولیس نے خیبرپختونخوا سے پنجاب بھاری مقدار میں منشیات سمگلنگ کی کوشش ناکام بنا کر ایک سمگلر گرفتار کرکے آٹھ کلو سے زائد منشیات برآمد کر لی ، حضرو سے بھی دو منشیات فروشوں سے تین کلو چرس برآمد کر لی گئی۔

ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر اٹک رانا شعیب محمود کی خصوصی ہدایات پر  جرائم پیشہ عناصر کے خلاف زیرو ٹالرنس فارمولا  کے تحت کارروائیاں کرتے ہوئے ضلع کی تمام پکٹس اور انٹری ایگزٹ پوائنٹس پر چیکنگ کے عمل کو الرٹ رہ کر یقینی بنایا جا رہا ہے۔ پولیس سرچ پارک اٹک خورد پر منشیات کے خلاف ایک اور بڑی کامیاب کارروائی عمل میں لائی گئی ہے ۔ڈی ایس پی حضرو ضیغم عباس اور ایس ایچ او اٹک خورد انوار الحق کی زیرنگرانی انچارج پولیس سرچ پارک اٹک خورد سب انسپکٹر ولی محمد نے اپنے ٹیم کے ہمراہ پولیس سرچ پارک اٹک خورد پر پشاور کی طرف سے  ایک منی مزداٹرک کو چیکنگ کے لیے روکا ۔ڈرائیورکا نام دریافت کرنے پر انجم یعقوب ولدیعقوب مسیح سکنہ شیرشاہ سٹریٹ محلہ بابوصابونواں کوٹ بکر منڈی بندروڈلاہور معلوم ہوا۔ٹرک کی تلاشی لینے پرڈرائیونگ سیٹ کے پیچھےرکھے توڑے سے 6600گرام چرس اور2000گرام افیون برآمد ہوئی۔ملزم انجم یعقوبKPK سے پنجاب میں منشیات سمگل کرنا چاہتا تھا جو اٹک پولیس کی پروفیشنل ٹیم نے ناکام بنا دی ۔ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر اٹک رانا شعیب محمود نے پولیس سرچ پارک کی اس کامیاب کارروائی پر پوری ٹیم کو شاباش دی ۔

 ایک اور کارروائی میں ایس ایچ او حضرو مظہر السلام نے عوامی شکایات پر انچارج پولیس چوکی ہٹیاں اے ایس آئی  شبیر احمد کو منشیات فروشوں کے  خلاف بھرپور ایکشن لیتے ہوئے نوجوان نسل کو اس زہر سے بچانے کا  خصوصی ٹاسک دے رکھا ہے اسی سلسلہ میں انچارج پولیس چوکی ہٹیاں اے ایس آئی شبیر احمد معہ ٹیم نے بدنام زمانہ منشیات فروش خرم شہزادولدبہرام شہزادسے1200گرام چرس اورمحمدرشیدولدغلام سرور سکنائےسیدھن حضرو سے 1900گرام چرس برآمد کر کے گرفتار کرلیا  اور ٹوٹل 3100 گرام چرس قبضہ میں لیکر ملزمان کے خلاف الگ الگ منشیات ایکٹ کے تحت مقدمات درج کر لئے۔ ڈی پی او اٹک رانا شعیب محمود نےتھانہ حضروکی کامیاب کارروائی پر پوری ٹیم کو شاباش دی۔ اس موقع پر انکا کہنا تھاکہ ضلع اٹک کو منشیات سمگلروں سے پاک کیاجارہاہے۔

سورس: وی این ایس، اٹک