ضلع اٹک میں انسداد پولیو مہم 28 فروری سے شروع ہو گی

33

اٹک،26فروری(اے پی پی): ڈپٹی کمشنر محمد نعیم سندھو نے کہا ہے کہ ملک کے دیگر کئی اضلاع کی طرح ضلع اٹک میں انسداد پولیو مہم 28 فروری سے شروع کی جا رہی ہے، جو 4مارچ تک جاری رہے گی ۔

انہوں نے ان خیالات کا اظہار انہوں نے گورنمنٹ اسفند یار بخاری ڈسٹرکٹ اسپتال اٹک میں پولیو مہم کا افتتاح کرتے ہوئے کیا۔ڈی سی اٹک نے کہاکہ پولیو مہم میں ضلع اٹک کی 6 تحصیلوں میں 1602 ٹیمیں خدمات انجام دیں گی۔ ان ٹیموں میں 1436 موبائل 126 فکسڈ  40 ٹرانزٹ ٹیمیں شامل ہیں جبکہ 75 یونین کونسلز میں 90 یو سی ایم اوز اور 233 ایریا انچارجزز تعینات کیے گئے ہیں جو اس مہم کے دوران ٹیموں کی نگرانی کے فرائض انجام دیں گے۔انہوں نے کہا کہ اس مہم کے دوران پیدائش سے لے کر 59 ماہ تک کے 297783 بچوں کو پولیو ویکسین کے قطرے پلائے جائیں گئے، ڈسٹرکٹ ہیلتھ اتھارٹی کے افسران عالمی ادراہ صحت کے نمائندگان اور وہ خود خصوصی طور پر اس مہم کی نگرانی کریں گے،اس دوران بچوں کو وٹامن اے کے قطرے بھی پلاۓ جائیں گے۔

ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ مہم کی مانیٹرنگ عوام اور محمکہ صحت کی ٹیموں سے مکمل رابطہ اور مسائل کے تدارک کیلئے ڈسٹرکٹ ہیلتھ اتھارٹی اٹک کے آفس میں ڈسٹرکٹ پولیو کنٹرول روم قائم کر دیا گیا ہے، جس سے رابطہ کیلئے 9316068 اور واٹس ایپ 03495711415 پر رابطہ کیا جا سکتا ہے۔انہوں نے کہا کہ والدین سے اپیل ہے کہ اپنے بچوں کو پولیو سے بچاؤ کے حفاظتی قطرے ضرور پلوائیں اور پولیو ٹیمز کی ساتھ تعاون کریں۔آپکی ذرا سی غفلت آپکے بچے کے لئے عمر بھر کی معذوری بن سکتی ہے۔

ڈی ایچ او ڈاکٹر کاشف حسین،ایم ایس ڈاکٹر عرفان رضا اور دیگر متعلقہ افسران بھی موجود تھے۔

سورس: وی این ایس، اٹک