اسلام آباد،22فروری (اے پی پی):وزیرداخلہ شیخ رشیداحمد نے منگل کو یہاں میڈیاسےگفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ اپوزیشن بڑے شوق سے آئے، کچھ نہیں ملے گا ،عدم اعتماد کی تحریک ناکام ہو گی۔انہوں نے کہا کہ اپوزیشن رہنمائوں کو یاد رکھنا چاہیے کہ جب بھی تحریکیں چلتی ہیں تو نتیجہ اپنی خواہشات کے مطابق نہیں ملتا۔
وزیرداخلہ نے کہا کہ اپوزیشن ساڑھے 3 سال سے لگی ہوئی ہے ، روز سنتے ہیں کہ آ ج آ رہے ہیں، کل آ رہے ہیں۔ تحریک عدم اعتماد لانی ہے تو پہلے اپنے نمبرپورے کرلیں۔ ایسا نہ ہوکہ بعد میں الزام لگائیں کہ فون آ گیا یا کورونا کی وجہ سے بندے نہیں آ سکے۔











