کوئٹہ، 25 فروری (اے پی پی ): رکن صوبائی اسمبلی و پارلیمانی سربراہ پاکستان تحریک انصاف و پراونشل کمشنر بلوچستان بوائے سکاوٹس ایسوسی ایشن سردار یار محمد رند نے بلوچستان بوائے اسکاؤٹس ہیڈ کوارٹر کا تفصیلی دورہ کیا، جہاں انہوں نے موسم بہار کی شجر کاری کے حوالے سے پائن کا پودا لگایا۔
اس موقع رکن صوبائی اسمبلی سردار یار محمد رند نے کہا کہ ہمیں اپنے بچوں کے بہتر مستقبل کے لئے زیادہ سے زیادہ درخت لگانے ہونگے کیونکہ ابھی سے ہی بلوچستان کے بیشتر اضلاع شدید خشک سالی کے لپیٹ میں آچکے ہیں۔انہوں نے عوام سے زیادہ سے زیادہ شجر کاری مہم میں اپنا قومی کردار ادا کرئے ۔











