پاکپتن؛تیس بیڈز پر مشتمل تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال کا سنگ بنیاد رکھ دیا گیا، چودہ کروڑ لاگت آئے گی

43

پاکپتن،26 فروری(اے پی پی):وزیر اعظم عمران خان کے ویژن کے مطابق پاکپتن کے نواحی علاقہ بنگہ حیات میں تیس بیڈز پر مشتمل تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال کا سنگ بنیاد رکھ دیا گیا ہے، ہسپتال پرچودہ کروڑ کی لاگت آئے گی۔

پاکستان تحریک انصاف کے ایم پی اے میاں فرخ ممتاز مانیکا نے ضلعی انتظامیہ کے ہمراہ

ہسپتال کا سنگ بنیاد  رکھا

حکومت پنجاب کا یہ ترقیاتی  منصوبہ تقریباً ایک سال کے عرصہ میں مکمل ہو گا جس سے  شہریوں کو مقامی سطح پر علاج معالجے کی بہترین سہولیات میسر آ سکیں گی، تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال کی تعمیر بنگہ حیات پاکپتن کے شہریوں کے لئیے کسی نعمت سے کم نہیں۔

سورس: وی این ایس، پاکپتن