بہاولنگر؛ ڈسٹرکٹ کوآرڈینیشن کمیٹی کا اجلاس، ضلع بھر کی ترقیاتی سکیموں کے حوالے  سے  بریفنگ دی گئی

38

بہاولنگر، 18 فروری ( اے پی پی ): ڈپٹی کمشنر کیپٹن (ر) محمد وسیم کی زیر صدارت  ڈسٹرکٹ کوآرڈینیشن کمیٹی کا اجلاس ڈی سی آفس کے کمیٹی روم میں  منعقد ہوا۔ اجلاس میں ضلع بھر کی ترقیاتی سکیموں کے  حوالہ سے کئے جانے والے اقدامات بارے بریفنگ دی گئی۔

 ڈپٹی کمشنر  نے  کہا کہ  ترقیاتی سکیموں کو مقررہ مدت میں پایہ تکمیل تک پہنچانے کے لئے تمام تر اقدامات بروئے کار لائے جائیں ۔انہوں نے کہا کہ ترقیاتی سکیمیں اعلیٰ معیار کے ساتھ بروقت مکمل کی جائیں، تعمیراتی محکموں کے افسران فیلڈ میں جاکر ترقیاتی کاموں کا باقاعدگی سے معائنہ کریں۔انہوں نے کہا کہ ترقیاتی کاموں کے معیار پر کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا، ترقیاتی منصوبوں کی تکمیل میں سستی اور غفلت نہ برتی جائے۔

 اجلاس میں ڈپٹی ڈائریکٹر ڈویلپمنٹ عمران علی نے بتایا  کہ ضلع بھر میں سالانہ ترقیاتی پروگرام 2021-22ء کے تحت 162ترقیاتی سکیموں پر کام جاری ہے جن کا تخمینہ لاگت 28425.046ملین روپے سے زائد ہے  ۔اسی طرح 162 مزید ترقیاتی سکیموں پر کام جاری ہے جن کا تخمینہ لاگت.28425.046 ملین روپے سے زائد ہے۔

سورس:وی این ایس، بہاولنگر