بہاولنگر؛ ڈی پی او محمد ظفر بزدار  کیجانب سےکھلی کچہری کا انعقاد ، شہریوں کی درخواستوں کابغور تفصیلی جائزہ لیا

44

بہاولنگر، 18 فروری ( اے پی پی ): وزیر اعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کے ویژن اور انسپکٹر جنرل آف پولیس پنجاب راؤ سردار علی خاں کے احکامات پر عمل درآمد کرتے ہوئے ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر محمد ظفر بزدارنے تھانہ سٹی ہارون آباد میں کھلی کچہری کا انعقاد کیا۔

 ڈی پی او بہاولنگر نے کھلی کچہری میں موجود تما م شہریوں کی درخواستوں کابغور تفصیلی جائزہ لیا اوران کی شکایات سنتے ہوئے کچھ مسائل موقع پر ہی حل کردیئے جب کہ پچیدہ معاملات کے حل کیلئے انکوائری کمیٹی تشکیل دی۔ڈی پی او نے احکامات جاری کیے کہ میرٹ پر تفتیش یقینی بنا کر جلد از جلد رپورٹ پیش کی جائے۔

ڈی پی او کا کہنا تھا کہ کھلی کچہری میں آئے سائلین اور شہریوں کے مسائل خود سنتا ہوں اور ان کے ازالہ تک متعلقہ افسران سے میرامسلسل رابطہ رہتا ہے۔کھلی کچہر ی کے انعقاد کا مقصد شہریوں کو دہلیز پر انصاف کی فراہمی پولیس اور عوام کے درمیان خلیج کو دور کرنا ہے۔ میرے آفس کے دروازے تمام شہریوں کے لیے ہمہ وقت کھلے ہیں اوراوپن ڈور پالیسی کے تحت سرکل ہائے میں جاکر کھلی کچہری لگانا وقت کی اہم ضرورت ہے۔

 ڈی پی او بہاولنگر نے کہا کہ شہریوں کے مسائل اور شکایات کے حل اور عوام الناس کو بلا رکاوٹ فوری انصاف کی فراہمی کے لیے کھلی کچہری کا انعقاد کیا جاتا ہے۔ جہاں پر ان کی داد رسی کیلئے فوری احکامات جاری کیے جا رہے ہیں۔ ڈی پی او کی ہدایت پر تمام سرکل کے ایس ڈی پی او ز نے بھی اپنے اپنے سرکل ہائے میں کھلی کچہری کا انعقاد کیا۔

کھلی کچہری میں ایس ڈی پی اوسرکل ہارون آبادشمس الدین بھی موجود تھے۔

سورس:وی این ایس، بہاولنگر