جنوبی پنجاب کے نوجوانوں کو علاقائی کھیلوں کے ساتھ ساتھ انٹرنیشنل کھیلوں کی جانب راغب کرنے کے لیے لائحہ عمل تشکیل دے رہے ہیں؛ سینیٹر عون عباس بپی

45

ملتان، 25 فروری (اے پی پی ): وزیر اعظم کے معاون خصوصی برائے ای کامرس،  سینیٹر عون عباس بپی  نے  کہا ہے  کہ   دہی علاقوں  خاص طورپر  جنوبی پنجاب کے نوجوانوں کو علاقائی کھیلوں کے ساتھ ساتھ انٹرنیشنل کھیلوں کی جانب راغب کرنے کے لیے لائحہ عمل تشکیل دے رہے ہیں ،مستقبل قریب  میں ایسے ایونٹ کروائے گے جس ہم اپنے نوجوانوں کو مثبت سرگرمیوں کی جانب راغب کر سکیں گے۔

ان خیالات کا  اظہار  سینیٹر عون عباس بپی   نے   جمعہ  کو  یہاں   روایتی کھیلوں  کی بحالی کے سلسلے میں ٹریڈیشنل سپورٹس اینڈ گیمز پاکستان ایسوسی ایشن کے زیر اہتمام  جنوبی پنجاب میں روایتی کھیلوں کے فروغ کے  سلسلے میں اجلاس و میڈیا بریفنگ   کرتے  ہوئے  کیا۔ سینٹر  عون عباس بپی    نے کہا کہ ہم اپنے روایتی کھیلوں کو فروغ دے کر اپنے نوجوانوں کو صحت مندانہ اور مثبت سرگرمیوں کی جانب راغب کرنا چاہتے کیونکہ یہ روایتی کھیل ہماری مٹی کی پہچان ہیں اس کو زندہ رکھنے کے لیے ہم انشاءاللہ  اس طرح کے مقابلے کرواتے رہیں گے تاکہ ہم اپنے نوجوانوں کو اپنی ثقافت سے روشناس کروا سکیں۔

اجلاس میں ٹریڈیشنل سپورٹس اینڈ گیمز پاکستان ایسوسی ایشن  سے منسلک تمام ایسوسی ایشن کے پریزیڈنٹ اور وفد   نے خصوصی  طور  پر  شرکت کی۔ اس موقع پر ڈویژنل سپورٹس آفیسر ملتان ندیم انجم ڈویژنل سپورٹس آفیسر بہاولپور محمد مقصود ڈویژنل سپورٹس آفیسر ڈیرہ غازی خان محمد عطا الرحمن .تحصیل سپورٹس آفیسر کہروڑپکا جمشید مجید پریزیڈنٹ ساوتھ پنجاب ماس ریسلنگ ایسوسی ایشن عرفان کھچی  سنیر ممبر TSGPA  سید جعفر شاہ گیلانی  ڈائریکٹر ریفری پاکستان ماس ریسلنگ فیڈریشن محمد جنید ڈائریکٹر کوچ محمد راشد گاجا رستم پاکستان حماد خان پریزیڈنٹ دیسی کشتی موجود تھے۔