وزیر اعظم عمران خان روس کا دورہ مکمل کر کے پاکستان روانہ ہوگئے

36

اسلام آباد،24فروری  (اے پی پی):وزیر اعظم عمران خان روس کا دوروزہ دورہ مکمل کر کے پاکستان روانہ ہوگئے۔وزیر اعظم نے روس کے دورہ کے دوران روس کے صدر ولادی میر پیوٹن اور نائب  وزیر اعظم النگزینڈر نوواک سے ملاقاتیں کیں۔انہوں نے دوسری جنگ عظیم کے گمنام سپاہیوں کی یادگار پر پھول چڑھائے۔وزیر اعظم نےدورہ کے دوران  جامع مسجد کا دورہ بھی کیا  اور ماسکو میں مفتی روس راول جیونٹ دین سے ملاقات کی۔انہوں نے پاکستانی اور روسی تاجروں سے بھی ملاقات کی۔