جیکب آباد ،27 فروری (اے پی پی ):حقوق سندھ مارچ کندھ کوٹ سے جیکب آباد پہنچ گیا ہے ،حقوق سندھ مارچ وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کی سربراہی میں جیکب آباد پہنچا۔وفاقی وزیر علی حیدر زیدی،وفاقی وزیر اسد عمر،وفاقی وزیر محمد میاں سومرو اور ارباب غلام رحیم اسٹیج پر موجود ہیں ۔وفاقی وزیر محمد میاں سومرو نے وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کو پگڑی کا تحفہ پیش کیا۔
سورس:وی این ایس، جیکب آباد











