وزیراعظم عمران خان کا مشن ہم نوجوان مکمل کریں گے؛ پی ٹی آئی رہنماء میر افتخار لُنڈ

46

گھوٹکی ،27فروری  (اے پی پی):   گزشتہ شام حقوق سندھ مارچ میں کنٹینر سے گر کر زخمی ہونے والے پی ٹی آئی رہنماء میر افتخار لُنڈ نے کہا ہے کہ وزیراعظم عمران خان کا مشن ہم نوجوان مکمل کریں گے ۔

یہ بات انہوں  نے حلیم عادل شیخ سے گفتگو کرتے ہوئے کی۔ وه کراچی کے ایک نجی اسپتال میں زیر علاج ہیں جن كو گھوٹکی سے زخمی حالت میں لایا گیا تھا ۔ان کی طبیعت میں اب بہتری ہے ۔ترجمان اپوزیشن لیڈر سندھ اسمبلی کے مطابق  اے او کلینک کراچی میں ڈاکٹر عمران علی شاہ افتخار لُنڈ کا علاج کررہے ہیں،اپوزیشن لیڈر سندھ اسمبلی حلیم عادل شیخ نے اے او کلینک پہنچ کر افتخار لُنڈ کی عیادت کی۔ حلیم عادل شیخ حادثے کے بعد افتخار لُنڈ کو لیکر کراچی پہنچے تھے اور مذكوره اسپتال میں ان کو داخل کیا گیا تھا ۔

 حلیم عادل شیخ کا کہنا ہے کہ افتخار لُنڈ کی طبیعت میں کافی بہتری ہے، ڈاکٹر عمران علی شاہ نے ایک مسیحا کا بھرپور کردار ادا کیا۔افتخار خان لُنڈ نے حلیم عادل شیخ، ڈاکٹر عمران علی شاہ سمیت قیادت اور دعائیں کرنے والوں کا شکریہ ادا کیا اور کہا کہ یہ زندگی کا حصہ ہے، ہم عمران خان کے ٹائیگر ہیں ہمت نہیں ہارنی، نوجوان اپنے نظریے پر ڈٹے رہیں، وزیراعظم عمران خان کا مشن ہم نوجوان مکمل کریں گے۔

سورس:وی ا ین ایس، گھوٹکی