رینالہ خورد،28فروری(اےپی پی): صوبائی وزیربرائے اشتمعال اراضی وماہی پروری پنجاب سید صمصام شاہ بخاری نے کہا ہے کہ لانگ مارچ کرنا ہر سیاسی جماعت کا حق ہے ، لانگ مارچ کریں یا شارٹ مارچ کریں مگر اس کے لئے کوئی نہ کوئی مقاصد ہونا چاہیے۔
ان خیالات کا اظہار انہوں نے پیر کو یہاں 2کرڑو39لاکھ روپے کی لاگت سے مکمل ہونے والی ٹف ٹائل صدربازارپھاٹک بازارغلہ منڈی روڑکاافتتاح کرتے ہوئے کیا۔
صوبائی وزیر نے کہا کہ پیپلز پارٹی جن چیزوں پر لانگ مارچ کی بات کر رہے ہیں کیا وہ ان چیزوں کا علاج کر سکتے ہیں، اس وقت سندھ کے جو حالات ہیں کراچی شہر میں چلے جائیں ماسوائے چند جگہوں کے کیا کیا۔











