سعودی عرب، جرمنی اور برطانیہ سمیت تمام ممالک بلین ٹری سونامی کا حصّہ بننا چاہتے ہیں؛ ملک امین اسلم

42

اسلام آباد،22فروری  (اے پی پی): وزیراعظم کے مشیر برائے موسمیاتی تبدیلی ملک امین اسلم نے کہا  ہے  کہ  سعودی عرب، جرمنی اور برطانیہ سمیت تمام ممالک بلین ٹری سونامی کا حصّہ بننا چاہتے ہیں، شجرکاری مہم میں اس سال پانچ گنا زیادہ ٹارگٹ حاصل کریں گے۔

ان خیالات کا اظہارانہوں نے منگل کو پاکستان میں سکاؤٹس کے عالمی دن کے موقع پر موسم بہار کی شجر کاری مہم 2022 کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ وزیراعظم کے مشیر برائے موسمیاتی تبدیلی ملک امین اسلم نے کہا کہ  اب تک ہم نے شجر کاری کے حوالے سے تمام اہداف حاصل کئے ہیں۔ 54 کروڑپودے لگانے کا ہدف حاصل کرلیاہے۔ ہزاروں افراد کو شجر کاری سے بلواسطہ اور بلاواسطہ روزگار حاصل ہوا ہے۔ رواں سیزن کے دوران ہدف سے 5 گنازیادہ درخت لگائیں گے۔ انہوں نے بتایا کہ سعودی عرب کے ساتھ ماحولیات کے حوالے سے ایم او یو پر دستخط ہوئے چکےہیں ۔ برطانوی وزیراعظم اور ورلڈ اکنامک فورم نے بھی ماحولیات کے لئے پاکستان کی کاوشوںکو سراہا ہے۔ انہوں نے کہا  کہ ساڑھے 9 ہزار سائٹس پر شجرکاری جاری ہے اور اس کی تفصیلات ہم نے پبلک کر دی ہیں۔