سکھر؛اسلامی جمعیت طلبہ کا اجتماع، کارکنان کی بڑی تعداد میں شرکت

58

سکھر،28فروری(اے پی پی ):اسلامی جمعیت طلبہ کا مرکزی اجتماع ہوا جس میں کارکنان کی بڑی تعداد  نےشرکت کی۔

ناظم اسماعیل مغل نے علاقہ جات اور حلقہ جات کے نومنتخب ناظمین سے حلف نظامت لیا اورکارکنان جمعیت سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اللہ کے نبی صلی اللہ و علیہ وسلم کی دعوت کو عام کرنے کی ضرورت ہے اسی پیغام اور جذبہ کے ساتھ کارکنان رواں سال زیادہ سے زیادہ طلبہ تک جمعیت کی دعوت کو پہنچائیں۔

 تقریب کا اختتام ناظم مقام نے دعا کرواکر کیا،سیشن 23-2022 کے لئے ناظم علاقہ سکھر شعیب لاشاری، ناظم علاقہ روہڑی فائق علی اور مختلف ناظمین نے شرکت کی۔