سکھر؛ ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن وفد کا صدر ظفرعلی عیدن منگی  کی قیادت میں بلڈبینک کا تفصیلی دورہ

20

سکھر،28فروری(اے پی پی ):ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن کے صدر ظفرعلی عیدن منگی نے جوائنٹ سکیریٹری نوید چنہ ، فنانس سیکریٹری پادس بگٹی، سوشل ویلفیئر کمیٹی کے چیئرمین سعید الدین قریشی ، آرگنائزرکمیٹی کے اطہر محمد ، جہانگیر سوہنگی اور محترمہ رخسانہ ابڑو ایڈوکیٹ کے ہمراہ بلڈ بینک سکھر کا تفصیلی دورہ کیا۔

 بلڈ بینک کی جانب سے ڈاکٹر نعیم نے ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن کے وفد کوخوش آمدید کہا۔ ڈاکٹر نعیم نے ڈی بی اے کے صدر کو بلڈبینک کے مسائل سے آگاہی دی۔ اس موقع پر ڈاکٹر نعیم نے ڈسٹرکٹ بار کے صدر کو بھاری اکثریت سے کامیاب ہونے پر مبارک باد دی۔ ڈاکٹر نعیم نے کہا کہ بہت جلد ڈسٹرکٹ بار سکھر کا دورہ کرنے کا ارادہ رکھتے ہیں۔