سکھر،28فروری(اے پی پی): نیب کیس میں احتساب عدالت نے دو ایم پی ایز بھائیوں ایم پی اے سردار چانڈیو اور ایم اپی اے برہان چانڈیو کی ضمانت میں مزید ایک ماہ کی توسیع کردی ہے۔
قمبر و شہدادکوٹ ضلع سے تعلق رکھنے والےدو سگے بھائیوں ایم پی اے سردار چانڈیو اور ایم اپی اے برہان چانڈیو کی جانب سے آمدن سے زائد اثاثہ جات کیس میں عبوری ضمانت میں توسیع کی درخواست کی سماعت سکھر کی احتساب عدالت کے جج فرید انور قاضی نے کی۔ سماعت کے دوران دونوں بھائیوں کے وکیل نے ان کی ضمانت میں توسیع کے حوالے سے دلائل دیئے جس کے بعد عدالت نے دونوں کی عبوری ضمانت میں ایک ماہ کی توسیع کرتے ہوئے درخواست کی سماعت دو اپریل تک ملتوی کردی، سماعت کے موقع پر دونوں ایم پی ایز عدالت میں پیش ہوئے ۔
واضح رہے کہ دونوں بھائیوں کے خلاف نیب کی جانب سے آمدن سے زائد اثاثہ جات بنانے کے الزام میں تحقیقات کی جارہی ہیں اور ملزمان نے گرفتاری کے خوف سے پہلے ہی عبوری ضمانت حاصل کررکھی ہے تاہم اس کی مدت پوری ہونے پر انہوں نے عدالت میں پیش ہوئے ۔











