سکھر؛ کچے میں منظم ڈاکووں کے خلاف گرینڈ آپریشن کا آغاز، مختلف مقامات پہ پکٹس قائم، اضافی نفری تعینات

22

سکھر،11فروری(اے پی پی): ایس ایس پی سنگھار ملک کی سربراہی میں پولیس کا دریا سندھ کے کنارے کچے میں ڈاکووں کے منظم گروہ کے خلاف آپریشن جاری،آپریشن کے دوران مشتبہ افراد کو حراست میں لے کر تفتیش کی جاری ہے۔آپریشن کے دوران ڈاکوؤں کے متعدد کمین گاہیں نظر آتش،محفوظ پناہ گاہیں مسمار کردیں گئیں ۔

اس موقع پر ایس ایس پی کا کہنا تھا کہ ڈاکو خود کو سرینڈر کریں بدیگر صورت انکے خلاف زمین تنگ کردی جائے گی، انہیں کہیں چھپنے کی جگہ نہیں ملے گی ، ڈاکوؤں کی گرفتاری کے لئے پولیس کا علاقے میں سرچ آپریشن جاری ہے۔ انہوں نے کہا کہ آپریشن مغویوں کی باحفاظت بازیابی اور علاقے میں امن و امان کی فضا جو مستحکم رکھنے کےلئے کیا جا رہا ہے،  علاقے میں امن و امان قائم ہونے تک آپریشن جاری رہے گا۔