سکھر:جرائم پیشہ عناصروں کے جڑ سے خاتمے، مضبوط، پختہ اور پائیدار امن کیلئے ٹھوس اور موثر اقدامات اٹھائے جا رہے ہیں،سینئر سپرٹنڈنٹ آف پولیس سنگھار ملک

83

سکھر،11فروری(اے پی پی):سینئر سپرٹنڈنٹ آف پولیس سنگھار ملک نے کہا ہے کہ پر امن شہر سکھر کی طرف کوئی جرائم کی نگاہ اٹھا کر دیکھے یہ ہرگز برداشت نہیں کرینگے، جرائم پیشہ عناصروں کے جڑ سے خاتمے، مضبوط، پختہ اور پائیدار امن کیلئے ٹھوس اور مؤثر اقدامات اٹھائے جا رہے ہیں وارداتوں کو کنٹرول کرنے کیلئے پولیس افسران و اہلکاروں کو احکامات جاری کرد یئے ہیں ہر صورت پر تاجروں اور شہریوں کے جان و مال کے تحفظ کو یقینی بنائیں گے۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے اپنے دفتر میں سکھر اسمال ٹریڈرز کے صدر حاجی محمد جاوید میمن کی قیادت میں تاجروں کے ملاقات کرنیوالے وفد سے بات چیت کرتے ہوئے کیا۔ وفد حاجی غلام شبیر بھٹو، عبدالباری انصاری، ڈاکٹر سعیدا عوان و دیگر شامل تھے۔

اس موقع پر حاجی محمد جاوید میمن و دیگر تاجروں نے ایس ایس پی سکھر کو شہر کے بڑھتے ہوئے ٹریفک جام کے مسائل، امن و امان کے مستقل قیام سمیت  دیگر مسائل پر اپنی تجاویز پیش کرتے ہوئے کہا کہ سکھر سندھ کا تیسرا بڑا شہر اور تجارتی حب ہے یہاں پر سندھ ،پنجاب، بلوچستان کے لوگ خریداری کیلئے آتے ہیں شہر میں پارکنگ ایریا نہ ہونے کی وجہ سے ٹریفک جام رہنا معمول بن چکا ہے،پورا پورا دن ٹریفک جام سے تاجروں اور شہریوں کو شدید پریشانیوں کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے، اگر شہر میں پارکنگ ایریا قائم کر کے ٹریفک کی روانی کو رواں رکھنے کیلئے ون وے سسٹم پر سختی سے عملدرآمد کرایا جائے تو اس مسئلہ کو حل کیا جاسکتا ہے