سکھر:مسلح ڈاکوؤ نے بینکوں کی رقم پہنچانے والی نجی سیکیورٹی کمپنی کے دفتر پر دھاوا بول دیا، ڈاکو ساڑے پانچ کروڑ لوٹ کر فرار ہوگئے

52

سکھر۔13فرروری(اے پی پی ):مسلح ڈاکوﺅ نے بینکوں کی رقم پہنچانے والی نجی سیکیورٹی کمپنی کے دفتر پر دھاوا بول دیا ڈاکو ساڑے پانچ کروڑ لوٹ کر فرار ہوگئے۔ڈاکوﺅ نے سائیڈ تھانے کی حدود سبزی منڈی کے قریب سیکیورٹی کمپنی کے دفتر میں دھاوا بول کر لوٹ مار کی۔

عملہ کو یرغمال بنا کر سیکیورٹی وین کے لاک توڑ کر گاڑی میں موجود ساڑے پانچ کروڑ کی رقم لوٹ لی، پولیس ذرائع کے مطابق سیکیورٹی کمپنی کے دفتر میں 8 گاڑیاں موجود تھی ڈاکو نے صرف رقم والی گاڑی کے لاک توڑے جبکہ جس جگہ گاڑی گھڑی تھی وہاں کوئی سی سی ٹی وی کیمرہ موجود نہیں ہے واردات کی مختلف زاویوں سے تحقیقات کی جارہی ہے پولیس نے جائے وقوع سے شواہد اکھٹے کرنا شروع کردیئے۔