صوبائی وزیر صحت ڈاکٹریاسمین راشداور وزیراعلی پنجاب کے معاون خصوصی برائے اطلاعات وترجمان پنجاب حکومت حسان خاورکی زیرصدارت محکمہ پرائمری اینڈ سیکنڈری ہیلتھ کئیرمیں اہم اجلاس

45

لاہور،11 فروری ( اے پی پی ):صوبائی وزیر صحت ڈاکٹریاسمین راشداور وزیراعلی پنجاب کے معاون خصوصی برائے اطلاعات وترجمان پنجاب حکومت حسان خاورکی زیرصدارت محکمہ پرائمری اینڈ سیکنڈری ہیلتھ کئیرمیں اہم اجلاس منعقد ہوا۔اجلاس میں سیکرٹری صحت عمران سکندربلوچ،سیکرٹری اطلاعات راجہ جہانگیرانور،سپیشل سیکرٹریزڈاکٹرآصف طفیل، محمد اجمل بھٹی،ڈاکٹرفرخ نوید،صالحہ سعید،سی ای او پنجاب ہیلتھ انشی ایٹومینجمنٹ کمپنی ڈاکٹرعلی رزاق،پروفیسرجاویدچوہدری،ماجدرفیق اور سجاد حفیظ نے شرکت کی۔صوبائی وزیر صحت ڈاکٹریاسمین راشداور حسان خاورنے اجلاس کے دوران نیاپاکستان قومی صحت کارڈ کے حامل خاندانوں کی شکایات کے ازالہ کے حوالہ سے میڈیاسٹریٹجی یونٹ کے قیام اور ہیلپ لائن کے اقدامات کاتفصیلی جائزہ لیا۔سیکرٹری محکمہ پرائمری اینڈسیکنڈری ہیلتھ کئیرعمران سکندربلوچ نے اجلاس کے دوران ڈاکٹریاسمین راشداور حسان خاورکو میڈیاسٹریٹجی یونٹ کے قیام اور ہیلپ لائن کے حوالہ سے اقدامات بارے بریفنگ دی۔صوبائی وزیر صحت ڈاکٹریاسمین راشدنےاظہارخیال کرتے ہوئے کہا کہ وزیراعظم عمران خان نے پنجاب کی عوام کو نیاپاکستان قومی صحت کارڈ فراہم کرکے ملکی تاریخ کا سب سے بڑاپیکج دیاہے         ہمارے لئے پنجاب کے منتخب شدہ سرکاری و نجی ہسپتالوں میں نیاپاکستان قومی صحت کارڈ کے حامل خاندانوں کو بہترسہولت دیناسب سے اہم ہے۔    پنجاب میں نیاپاکستان قومی صحت کارڈ کے حامل خاندانوں کی آسانی کیلئے زیادہ سے زیادہ ہسپتالوں کو ام پینل کیاجارہاہے        صحت کے تمام منصوبوں کو عوام کیلئے سودمندبنانے کیلئے معاشرہ میں آگاہی کی بنیادی حیثیت ہوتی ہے۔انہوں نے کہا کہ      عوام کو صحت کی سہولیات بارے آگاہی اور انکی شکایات کے ازالہ کیلئے محکمہ پرائمری اینڈ سیکنڈری ہیلتھ کئیرمیں اسٹیٹ آف دی آرٹ میڈیاسٹریٹجی یونٹ قائم کیاجارہاہے۔پنجاب کی عوام کو صحت کی سہولیات بارے آگاہی دینے کیلئے تمام ذرائع ابلاغ کو استعمال کیاجائے گا      عوام کو صحت کی سہولیات بارے آگاہی دینے اور ان کی شکایات کے ازالہ کیلئے محکمہ صحت کا نیاریڈیولارہے ہیں میڈیا کے ذریعے عوام میں صحت کے منصوبوں بارے آگاہی پھیلائیں گے۔

اس موقع پر وزیراعلی پنجاب کے معاون خصوصی برائے اطلاعات وترجمان پنجاب حکومت حسان خاورنےاظہارخیال کرتے ہوئے کہا کہ      نیاپاکستان قومی صحت کاڈر پاکستان تحریک انصاف کا فلیگ شپ منصوبہ ہےپنجاب کی عوام کو نیاپاکستان قومی صحت کارڈکے ذریعے صحت کی بہترسہولیات فراہم کرنے کی پوری کوشش کررہے ہیں صحت کی سہولیات بارے عوام کو آگاہی فراہم کرنے کیلئے محکمہ اطلاعات محکمہ صحت کی مکمل معاونت کرے گاعوام کی فلا ح و بہبودکیلئے شروع کئے جانے والے منصوبوں بارے معاشرہ میں آگاہی پھیلانا انتہائی ضروری ہے۔حسان خاور نے کہا کہ پنجاب کی عوام نیاپاکستان قومی صحت کارڈ کی سہولت سے بہت خوش ہیں۔