اوکاڑہ،26فروری(اے پی پی): ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر فنانس اینڈ پلاننگ چوہدری طاہر امین نے کہا ہے کہ پنجاب بھر میں کلین اینڈ گرین شجر کاری اور جشن بہاراں کا انعقاد ہورہا ہے، اسی طرح ضلع اوکاڑہ میں بھی ڈپٹی کمشنر کیپٹن ریٹائرڈمحمدعلی اعجاز کی زیر نگرانی تمام ادارے جوش وجذبے سےکلین اینڈ گرین شجر کاری مہم اور جشن بہاراں کی خوشیوں کو دوبالا کر رہے ہیں۔
ان خیالات کا اظہار انہوں نے ڈی پی ایس کالج اوکاڑہ میں پرنسپل نعیم اشرف کی زیر نگرانی گرلز کیمپس سکول سیکشن ہیڈ روبینہ تسنیم،جونئیر سیکشن ہیڈ عظمیٰ رشید،پری سکول کوآرڈینیٹر عکاشہ ارم سمیت پورے گرلز سٹاف کی زیر نگرانی منعقدہ جشن بہاراں کی تقریب میں بطور مہمان خصوصی خطاب کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ جشن بہاراں کے رنگا رنگ پروگرام میں پیش کئے گئے ملی نغموں میں بچوں کا جوش وجذبہ لائق تحسین ہے۔
ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر فنانس اینڈ پلاننگ چوہدری طاہر امین نے کہا کہ ڈسٹرکٹ پبلک سکول کالج جس طرح تعلیمی لحاظ سے نمایاں اور ممتاز ہے میں امید کرتا ہوں آئندہ بھی نصابی اورہم نصابی سرگرمیوں میں کامیابیوں کا سفر جاری رہے گا. انہوں نے کامیاب جشن بہاراں کے انعقاد پر تمام سٹاف کی محنت لگن جوش وجذبے پر سراہا۔جشن بہاراں کے پروگرام کی کامیابی پر والدین نے بھی مبارکباد دی۔
سورس: وی این ایس، اوکاڑہ











