مری؛  نوجوانوں کیجانب سے شجر کاری مہم ،  اے سی  وقاص خان  حوصلہ افزائی کے لیے گھوڑا گلی پہنچ گئے

33

مری،20فروری(اے پی پی): ملکہ کوہسار مری کے نوجوان اپنی مدد آپ کے تحت پوری مری میں مفت پھلدار پودے تقسیم کر رہے ہیں، معیز راشد تاج عباسی اور ان کی ٹیم کی خصوصی کوشش اور کاوش سے پوری مری 7000 پھلدار پودے تقسیم کیے جا چکے ہیں۔

گھوڑا گلی کے مقام پر شجر کاری مہم میں  اسسٹنٹ کمشنر  وقاص خان نوجوانوں کی حوصلہ افزائی کے لیے گھوڑا گلی پہنچ گئے۔

اے سی مری نے نوجوانوں کی اس کاوش کو سراہا اور میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ اسی طرح اگر ملک پاکستان اور مری کے نوجوان حکومت کے شانہ شانہ کھڑے رہیں تو نہ صرف ہمارا ملک درختوں کی بے دریگ کٹائی سے محفوظ ہو سکتا ہے بلکہ ہماری آنے والی نسلیں ان پودوں اور درختوں سے مستفید ہو سکتی ہیں۔انہوں نے  نوجوانوں سے اپیل کی ہے کہ وہ اپنے اپنے حلقوں میں آگے آئیں اور اس طرح کی مثبت سرگرمیوں میں حصہ لیں۔

 اس موقع پر گھوڑا گلی کے مقام پر شفاعت مقبول اور راجہ افضال   نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ شجر کاری ہماری آبائی روایات میں سے ایک بہترین روایت  جس کو زندہ رکھنے کیلئے ہمارے تمام نوجوان  مل کرکوشاں ہیں۔

سورس: وی این ایس، مری