ملتان، 20 فروری (اے پی پی): پنجاب ہائی وے پٹرولنگ پولیس نے ملتان ریجن میںشاہراوں پرسفرکو محفوظ بنانے کے لیے روڈ پر حادثات کی روک تھام کے لیے اگاہی مہم شروع کی ہوئی ہے، اسی سلسلے میں پولیس ٹریننگ کالج ملتان میں روڈ سفیٹی سیشن کا انعقاد کیا گیا۔
موبائل ایجوکیشن یونٹ انچارج اسسٹنٹ سب انسپکٹر روف حسن نے سٹاف کےساتھ پولیس ٹریننگ کالج میں پنجاب ہائی وے پٹرولنگ پولیس کے قیام کا مقصداور پٹرولنگ پولیس کےسلوگن پہلا سلام پھر کلام یعنی کے توجہ ،تحفظ اور پیار اور روڈ سیفٹی کے بارے میں بریف کیا۔
انہوں نے بتایا کہ دوران ڈرائیونگ کار ڈرائیور سیٹ بیلٹ کا استعمال لازمی کریں اور موبائل فون کا استعمال کسی بھی صورت نہ کریں جو کہ حادثات پیدا کرنے میں اہم کردار ادا کرتا ہے۔ہیلمٹ کی افادیت کےساتھ ساتھ موٹرسائیکل پرسائیڈ ویو شیشے (مرر)کا استعمال ہر شخص ضرور کرے، وہ ڈرائیور کی تیسری آنکھ ہوتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ ہیلپ لائن 1124سے کسی بھی وقت مدد لی جا سکتی ہے۔
اس موقع پرانسپکٹرچیف لا انسٹرکٹر راشد رمضان بھی موجود تھے اورحادثات سے بچاؤ کے سلسلے میں معلوماتی پمفلیٹ بھی تقسیم کےگیے۔
سورس: وی این ایس، ملتان











