مری،03فروری(اے پی پی): ملکہ کوہسار مری میں وقفے وقفے سے برف باری رات گئے تک جاری رہی، مری کی مین سڑکوں سے برف باری ہٹا دی گئی اور ساتھ ساتھ برف باری صاف کرنے کا کام محکمہ ہائی وے کی مشینری نے جاری رکھے ہوئے ہے۔
انچارج ریسکیو 1122 مری کے مطابق سنو فال ایمرجنسی کور پلان کے مطابق ریسکیو1122 مری کے اہلکار شہریوں کو ہر ممکن مدد فراہم کر رہے ہیں، سنو فال نائٹ آپریشن پر ڈیوٹی سر انجام دینے والے ریسکیو اہلکار اپنے فرائض احسن طریقے سے سرانجام دے رہے ہیں۔











