ملتان؛ ڈی سی عامر کریم خاں نے شہباز شریف ہسپتال میں بچوں کو قطرے پلاکر پولیو مہم کا افتتاح کر دیا

36

ملتان، 26 فروری (اے پی پی): ضلع بھر میں گھر گھر 3 روزہ قومی پولیو مہم کا آغاز، ڈپٹی کمشنر عامر کریم خاں نے شہباز شریف ہسپتال میں مہم کا افتتاح کیا اور بچوں کو قطرے پلاکر تحائف بھی تقسیم کئے۔

 افتتاحی تقریب میں سی ای او ہیلتھ ڈاکٹر شعیب گورمانی نے بھی پولیو قطرے پلائےاور کہا کہ 28 فروری سے شروع ہونے والی 3 روزہ پولیو مہم میں ساڑھے 7 لاکھ سے زائد بچے ٹارگٹ ہیں۔

 ڈپٹی کمشنر عامر کریم خاں نے کہا کہ ضلعی انتظامیہ نے پولیو مہم کی کامیابی کیلئے انتظامات کو حتمی شکل دے دی ہے۔انہوں نے کہا کہ پولیو قطرے پلانے سے انکار کرنے والوں کیخلاف کارروائی کی جائے گی۔

 ڈپٹی کمشنر عامر کریم خاں نے کہا کہ 3 روزہ مہم کے دوران ساڑھے 7 لاکھ سے زائد بچوں کو قطرے پلائے جائیں گے ، پولیو مہم کی کامیابی کیلئے 2991 فیلڈ ٹیمیں تشکیل دی گئیں ہیں۔انہوں نے کہا صحت و تعلیم کے مراکز سمیت عوامی مقامات پر کیمپ بھی لگائے جائیں گے ، پولیو ٹیموں کی سکیورٹی کیلئے پولیس کو خصوصی ٹاسک دیا گیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ والدین اپنے بچوں کو عمر بھر کی معذوری سے بچانے کیلئے تعاون کریں۔

سورس: وی این ایس، ملتان