موسمیاتی تبدیلیوں سے نمٹنے  کے لئے درخت ہی بہترین تحفظ فراہم کرتے ہیں؛ سنیئر سول جج اوکاڑہ خلیل احمد

52

اوکاڑہ،26فروری(اے پی پی ):سینئر سول جج خلیل احمد نے کہا ہےکہ ماحولیاتی آلودگی کےخاتمہ کو ایک چیلنج کے طور پر لینا چاہیے اور اس سے  نمٹنے  کے لئے ہر شخص اور ہر ادارے کو اقدامات کرنا ہیں، وطن عزیز کو سر سبز و شاداب بنانے کے لئے ہر شخص اپنے حصے کا پودا لگائے اور اس کی دیکھ بھال کرے موسمیاتی تبدیلیوں سے نمٹنے  کے لئے درخت ہی بہترین تحفظ فراہم کرتے ہیں ۔

 ان خیالات کا اظہار انہوں نے جشن بہاراں کلین اینڈ گرین پاکستان مہم کے تحت فیملی کورٹ کے لان میں پودے لگانے کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔ انہوں نے فیملی کورٹ کے لان میں مولسری کا پودا لگایا ۔ انہوں نے کہا کہ کلین اینڈ گرین پاکستان مہم میں جو ڈیشل افسران اور وکلاء بھر پور حصہ لیں ۔

 بعد ازاں جشن بہاراں کلین اینڈ گرین پاکستان مہم کے تحت سنیئر سول جج خلیل احمد نے آگاہی واک کی قیادت بھی کی ۔

سورس:وی این ایس،  اوکاڑہ