اسلام آباد۔10فروری (اے پی پی):وفاقی وزیر توانائی حماد اظہر سےامریکہ میں پاکستان کے نامزد سفیر سردار مسعود خان نے جمعرات کو ملاقات کی ۔وزارت توانائی سے جاری اعلامیہ کے مطابق حماد اظہر نے نامزد سفیر کو مبارکباد دی اور سردار مسعود خان کو اقوام متحدہ اور چین میں ان کے سفارتی اور آزاد جموں و کشمیر میں ان کے سیاسی تجربے کے پیش نظر مناسب انتخاب قرار دیا۔











