پاکستان، 22 کروڑ سے زائد کی مارکیٹ کے طور پر تجارت اور سرمایہ کاری کے مواقع فراہم کرتا ہے؛وزیراعظم عمران خان

14

ماسکو،24فروری  (اے پی پی):وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ پاکستان، 22  کروڑ سے زائد کی مارکیٹ کے طور پر تجارت اور سرمایہ کاری کے مواقع فراہم کرتا ہے۔

ان خیالات کا اظہار وزیرِ اعظم نے جمعرات کو یہاں دورہ روس کے دوران ایک عشائیہ میں پاکستان اور روس کے ممتاز کاروباری افراد  کے ساتھ بات چیت میں کیا۔

 وزیراعظم نے کہا کہ مارچ میں پاکستان میں  ہونے والی سرمایہ کاری کانفرنس سے میٹالرجیکل، توانائی، تعمیرات اور تیل و گیس کمپنیوں کے لیے پاکستان میں بڑے پیمانے پر مواقع سے استفادے میں مدد ملے گی۔

اس موقع پر  تقریب سے وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی اور مشیر تجارت عبدالرزاق داؤد نے بھی خطاب کیا۔